ہلال نیوز

پی این ایس اقبال کراچی میں نیوی سیلز کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کا انعقاد

گزشتہ دنوں نیوی سیل کورس کی شاندار اور پُروقارپاسنگ آؤٹ پریڈ پی این ایس اقبال کراچی میں منعقد ہوئی۔یہ پریڈ افسروں اور جوانوں پر مشتمل تھی جنہوں نے مقرر کردہ معیارکے مطابق اپنی تربیت مکمل کی۔کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کے دوران مہما ن خصوصی نے ا س امر کو اجاگر کیا کہ پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ کو سرکریک سے لے کر جیوانی تک پاکستان کے ساحلی علاقوں کے دفاع کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جسے وہ مشکل سکیورٹی حالات کے باوجود بخوبی نبھا رہی ہے۔ مزید برآں مہمانِ خصوصی نے کہا کہ پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ سی پیک سے متعلق خطرات اور چیلنجزسے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اور ملکی سمندری مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔مہمان خصوصی نے پریڈ کے شرکاء کوپاس آئوٹ ہونے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان سپیشل آپریٹرز کی شمولیت سے سپیشل سروس گروپ (نیوی) کی مجموعی آپریشنل استعدادکار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔  بعد ازاں کمانڈر کوسٹ نے کورس میں مجموعی طور پر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میںانعا مات تقسیم بھی کئے۔
 

Read 58 times


TOP