ہلال نیوز

پاک فوج کی ضلع خوشاب کے سیلاب  زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں

گزشتہ دنوں بارشوں سے ہونے والی سیلابی صورت حال پر پاک فوج نے ضلع خوشاب میں سول انتظامیہ کی امدادی کارروائیوں میں معاونت کی۔ حالیہ بارشوں کی وجہ سے ضلع خوشاب کے دس سے زائد دیہات متاثر ہوئے۔ اس موقع پر منگلا کور کے جوان سیلابی متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا اندازہ لگانے اور لوگوں کو ریلیف مہیا کرنے کے اقدامات میں مصروف رہے۔ پاک فوج نے سیلاب سے متاثرہ دیہات جبی، ڈھوکڑی، بھولا، خالق آباد، وحیر اور حدالی کے علاقوں میں امداد مہیا کی۔



 

Read 60 times


TOP