ہلال نیوز

پاک فوج تربیت یافتہ اور جنگی امور کا وسیع  تجربہ رکھتی ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ

چیف آف آرمی سٹاف کا ہیڈکوارٹرز سدرن کمانڈ ملتان کا دورہ کوٹ عبدالحکیم میں اسٹرائیک کور مشقوں کا معائنہ
گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیڈکوارٹرز سدرن کمانڈ ملتان کا دورہ کیاجہاں آرمی چیف کو آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔



 بعدازاں چیف آف آرمی سٹاف نے کوٹ عبدالحکیم میں اسٹرائیک کور کی مشقوں کا معائنہ بھی کیا جس میں دستوں کی ڈرلز کی مشق اور بڑی آبی گزر گاہوں کو جارحانہ حکمت عملی کے تحت عبور کرنے کا مظاہرہ شامل تھا۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف نے مشقوں میں شامل جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مشقیں جوانوں کے اعتماد میں اضافہ کرتی ہیں اور ان کی بہترین جنگی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے پیشہ ورانہ مہارت کو بڑھاتی ہیں۔ پاک فوج تربیت یافتہ اور جنگی امور کا وسیع تجربہ رکھتی ہے اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس تربیت یافتہ فوج ہی ملک کا دفاع کرسکتی ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف کا کہنا تھا کہ تمام تر چیلنجز کے باوجود ہماری توجہ روایتی صلاحیتوں میں اضافے پر مرکوز ہے، پاک فوج بشمول ایئر ڈیفنس، آئی ایس آر، سائبر اور میکنائزیشن میں آگے بڑھ رہی ہے۔ پاک فوج ملکی سرحدوں سمیت درپیش کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ قبل ازیں چیف آف آرمی سٹاف کی آمد کے موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر نے ان کا استقبال کیا۔
 

Read 63 times


TOP