ہلال نیوز

پاک فضائیہ کی یومِ دفاع کی تقریبات

گزشتہ دنوں ملک بھر میں پاک فضائیہ نے اپنی تمام ائیر بیسز اور تنصیبات پر یومِ دفاع کی تقریبات کا انعقاد کیا۔ دن کا آغاز1965ء اور 1971ء کی جنگوں کے شہداء اور ان تمام افراد کے لئے خصوصی دعائوں اور قرآن خوانی سے کیا گیا۔اس سلسلے کی مرکزی تقریب ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقدکی گئی۔ سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ8ستمبرکے یادگار اور تاریخی دن کے موقع پر میں پاک فضائیہ کے ان تمام ہیروزکو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جودشمن کی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئے اور اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے شہداء اور غازیوں کے عزم،ہمت اور جذبہ قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں اور اس عہد کی تَجدید کرتے ہیں کہ ہم اپنے پاک وطن پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ 
قبل ازیں ائیر چیف نے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں پرنسپل سٹاف آفیسرز، افسران اور ائیر مین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔



 

Read 60 times


TOP