ہلال نیوز

پاک بحریہ کے سر براہ کا اورماڑہ کا دورہ

گزشتہ دنوں پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اورماڑہ کا دورہ کیا اور مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا۔ سر براہ پاک بحریہ نے اور ماڑہ میں پاک بحریہ کے کیڈٹ کالج کی مسجد، سکواش کورٹ اور جمنازیم کا افتتاح کیا اس کے علاوہ جو نیئر نیول اکیڈمی اورماڑہ کے ایڈمن بلاک کا سنگِ بنیاد بھی رکھا۔مزید برآں ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جناح نیول بیس اورماڑہ کا دورہ کیا اور سیلرز کی رہائشی کالونی شہباز ایس آر ای کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے زیرو پوائنٹ سے جناح نیول بیس تک سڑک کا افتتاح بھی کیا۔ 
افتتاحی تقریب کے دوران پاک بحریہ کے سر براہ کو ان منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگز دی گئیں۔



 

Read 51 times


TOP