ہلال نیوز

پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام کیٹی بندرمیں  مفت میڈیکل اور آئی  کیمپ کا انعقاد

ساحلی علاقوں میں صحت کے معیار کو بہتر بنانے کی پاک بحریہ کی کاوشوں کے تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے کرونا وباکے تناظر میں پاک بحریہ نے روٹری کلب انٹرنیشنل، المصطفٰی ٹرسٹ اور ساحل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کیٹی بندر (سندھ) میں مفت میڈیکل اور آئی  کیمپ کا انعقاد کیا۔
آنکھوں کے سپیشلسٹ، میڈیکل سپیشلسٹ اور جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسرز پر مشتمل ڈاکٹروں کی ٹیم نے جدید تشخیصی آلات سے مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت مشاورت فراہم کی۔  کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے علاوہ معمولی سرجیکل اور ڈینٹل آپریشنز بھی کئے گئے۔
مزید برآں ، مریضوں کو مختلف متعدی امراض اور ان کے انسداد کی تدابیر بالخصوص کرونا کی وبا کے بارے میں مکمل طور پر آگاہی فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ ، مریضوں میں ذاتی صحت و صفائی ، بچوں کی صحت اوردیکھ بھال اور رہائشی علاقوں کی صفائی ستھرائی کے بارے میں شعور اجاگر کیا گیا۔پاک بحریہ کی جانب سے قائم کردہ میڈیکل / آئی کیمپ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد مستفید ہوئی۔
پاک بحریہ ساحلی پٹی اور ملحقہ علاقوں میں معیاری طبی معالجے کی مسلسل فراہمی کے لئے پر عزم ہے اور حالیہ میڈیکل  کیمپ کا قیام پاک بحریہ کے اسی عزم کا مظہر ہے۔



 

Read 2 times


TOP