ہلال نیوز

پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا پسنی میں مشترکہ انسدادِ منشیات آپریشن 

گزشتہ دنوںپاک بحریہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہمراہ بلوچستان کے علاقے پسنی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 100 کلوگرام کرسٹل (منشیات) ضبط کر لی۔ پکڑی گئی منشیات کی قیمت تقریباً تین ارب روپے ہے۔ ضبط کی گئی منشیات کو بحیرہ عرب کے راستے نا معلوم مقام پر منتقل کیاجا رہا تھا۔ قبضے میں لی گئی منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔



 منشیات سمگلنگ کے خلاف مشترکہ آپریشن کی کامیابی اس امر کا مظہر ہے کہ پاک بحریہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے مستعد اور ملکی ساحلی پٹی اور سمندری راستوں کو محفوظ اور غیر قانونی سر گرمیوں سے پاک بنانے کے لئے    پُر عزم ہے۔
 

Read 140 times


TOP