ہلال نیوز

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کا قبائلی ضلع خیبر کا دورہ 

گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کے ہمراہ قبائلی ضلع خیبر کے علاقے تیراہ کا دورہ کیا ۔ جہاں انہوں نے 35کلو میٹر  طویل دواتوئی سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ۔دواتوئی سے کچکول سڑک کا منصوبہ اگلے سال مکمل کیا جائے گا۔منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف علاقے کی 40ہزارآبادی آمدورفت کی معیاری سہولیات سے مستفید ہو گی بلکہ اپنی جغرافیائی اہمیت کی بنا پر یہ سڑک علاقے کی ترقی و خوشحالی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی ۔علاقے میں امن کی بحالی کے بعد سول انتظامیہ اورپاک فوج کے اشتراک سے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔وزیراعلیٰ نے کمانڈر پشاور کور کے ہمراہ تیراہ ایجوکیشن کمپلیکس میں تکمیل شدہ ہاسٹل کی عمارت کا افتتاح بھی کیا ۔ ہاسٹل میں 130کے قریب طلباء جبکہ 30کے قریب تدریسی عملے کیلئے رہائش کی گنجائش موجود ہے۔


Read 53 times


TOP