ہلال نیوز

نیدر لینڈ کے سفیر کی چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات

گزشتہ دنوں پاکستان میں نیدرلینڈ کے سفیر مسٹر ووٹر پلمپ نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔



ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ پاکستان نیدرلینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی فائدہ مند کثیر ڈومین تعلقات کو بڑھانے کے لیے پر امید ہیں۔ انہوں نے سفیر کی خدمات اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے میں ان کے تعاون کو سراہا۔
معزز مہمان نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو یقینی بنایا۔
 

Read 108 times


TOP