گزشتہ دنوں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے ملتان گیریژن میں ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا۔طلباء و طالبات نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے دعائیں کیں۔اس موقع پر انہیں پاک فوج کے کردار ،مادر وطن اور قوم کے لیے ان کی لازوال قربانیوں کے بارے میں بتایا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کو آرمرڈ، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، انجینئرز، انفنٹری اور دیگر ہتھیاروں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔طلباء و طالبات نے آرمرڈ پرسنل کیریئرز (APCs) کی سواری، ہیلی کاپٹروں کے فلائی پاسٹ اور تیر اندازی کا بھی لطف اٹھایا۔آخر میں، انہوں نے اسالٹ کورس کے مظاہرے کو دیکھا اور فائرنگ کے طریقہ کار سے واقفیت حاصل کی۔
Read 89 times