ہلال نیوز

نائیجیرین چیف آف ڈیفنس سٹاف کا جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ

گزشتہ دنوں نائیجیرین مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل لکی ایلوونی اونینیوچیا لیو ایرایبور نے جنرل ندیم رضا  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور بشمول سکیورٹی، فوجی تربیت،  باہمی تبادلوں اور موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ نائیجیریا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف نے کہا کہ ان مفید رابطوں سے باہمی دفاعی تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں اور دونوں افواج کے درمیان تعاون کو تقویت ملی ہے اور مفاہمت میں اضافہ ہوا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے نائیجیریا اور پاکستان کے درمیان  دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزیدمستحکم اورپائیدار بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کے عزم کا اظہار کیا ۔



معزز مہمان نے پاکستان سے خریدے گئے JF-17 جنگی لڑاکا طیاروں کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور کہاکہJF-17 طیارہ، اپنی منفرد جنگی صلاحیتوں کے ساتھ، نائیجیریا کی سکیورٹی کی ضروریات کو پورا کرنے میں ایک طاقتور پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔
قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے جنرل لکی ایلوونی اونینیوچیا لیو ایرایبور کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
 

Read 102 times


TOP