گزشتہ دِنوں کمانڈر منگلا کور لیفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر نے کھاریاں گیریژن کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انٹر فارمیشن پیرا میٹ مقابلوں 2023کے حوالے سے ایک پُر وقارتقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ GP-I میں بہترین کارکردگی دکھانے والی یونٹ 67 پنجاب رجمنٹ کی پہلی پوزیشن جبکہ رنر اپ 50 بلوچ رجمنٹ رہی۔ GP-II میں بہترین کارکردگی دکھانے والی یونٹ55کیولری کی پہلی پوزیشن جبکہ رنر اپ27 سگنل رہی۔ GP-III میں بہترین کارکردگی دکھانے والی یونٹ102آرڈینس کی پہلی پوزیشن جبکہ رنر اپ82 ایس اینڈٹی بٹالین رہی۔اس کے علاوہ انفنٹری سکواڈرن میچ کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والی یونٹ 67 پنجاب رجمنٹ کی پہلی پوزیشن جبکہ رنر اپ 50 بلوچ رجمنٹ رہی۔سنائپر کے مقابلے میں 14 این ایل آئی کی پہلی پوزیشن جبکہ41 پنجاب رجمنٹ رنر اپ رہی۔کمانڈر منگلا کور نے بہترین کارکردگی دکھانے والے افسروں اور جوانوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے۔
آخر میں کورکمانڈر نے مقابلوں میں شریک افسروں اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھیل فوجی زندگی کا اہم جزوہیں جس سے اُن میں جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ ٹیم ورک ،سپرٹ اور لیڈر شپ جیسی خصوصیات بھی پیدا ہوتی ہیں جو عسکری زندگی میں آگے بڑھنے میں ممدومعاون ثابت ہوتی ہیں۔قبل ازیں آمد پر کمانڈنگ آفیسر میجر جنرل ہارون اسحاق راجہ نے کور کما نڈر کا استقبال کیا۔
Read 115 times