ہلال نیوز

ملتان میں آرمرڈ ڈویژن کے زیرِ اہتمام مینٹینینس  ٹریننگ ورکشاپ (ایم ٹی ڈبلیو) کا افتتاح 

گزشتہ دنوں کمانڈر ملتان کور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اشرف نے آرمرڈ ڈویژن کے زیر اہتما م مینٹینینس ٹریننگ ورکشاپ (ایم ٹی ڈبلیو) کا افتتاح کیا۔ ایم ٹی ڈبلیو کا بنیادی مقصد آفیسرز، جے سی اوز اور سولجرز کو تربیت یافتہ انسٹرکٹرز کے زیر نگرانی مختلف مینٹینینس کیڈرز، پریکٹیکل ہینڈ لنگ اور مقابلوں کے ذریعے تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں اپنے آلات کے استعمال پر عبور حاصل ہو اور وہ اپنی گرفت مضبوط کر سکیں۔ دورے کے دوران کور کمانڈر نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔



 

Read 53 times


TOP