گزشتہ دنوں عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر میجر جنرل مطر بن سالم بن راشد البلوشی(Matar bin Salim bin Rashid Al-Balushi) نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرسے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو سراہا۔قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پرعمان کی رائل آرمی کے کمانڈر نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
Read 358 times