ہلال نیوز

عرب جمہوریہ مصر کے سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

گزشتہ دنوں عرب جمہوریہ مصر کے سفیر جناب طارق محمد داہروگ نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ دونوں معززین نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔



 جناب طارق محمد داہروگ نے پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خودانحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف کی۔
ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔ سربراہ پاک فضائیہ نے دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان پہلے سے استوار پائیدار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
 

Read 90 times


TOP