ہلال نیوز

ضلع شیرانی (بلوچستان) کے جنگلات میں  آتشزدگی پر قابو پالیا گیا

پاک فوج کی مؤثر امدادی کارروائیاں برادر ملک ایران نے بھی آگ بجھانے میں معاونت کی صوبہ بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر 14 روز بعد قابو پالیاگیا۔ آگ سے وسیع رقبے پر پھیلے چلغوزہ اور زیتون کے جنگلات کو نقصان پہنچا ہے۔ آگ پر قابو پانے میں برادر اسلامی ملک ایران کا فائر فائٹنگ طیارہ کافی مددگار ثابت ہوا۔



یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع شیرانی کے قریب دیودار کے جنگل میں لگی آگ بجھانے کے لئے این ڈی ایم اے، بلوچستان پی ڈی ایم اے، پاک فوج اور ایف سی بلوچستان نے بھرپور کردار ادا کیا۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر آگ بجھانے اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔ دریں اثناء 400 فائر بالز، 200 فائرسوٹ، کمبل، خیمے، چٹائیاں اور آگ بجھانے کا سامان بھی فراہم کیا گیا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے لاہور سے ژوب تک امدادی سامان بھی پہنچایا گیا ہے اور مقامی انتظامیہ لیویز کے ساتھ ایف سی ونگ امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔
 

Read 98 times


TOP