ہلال نیوز

شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن 

پاک بحریہ بحری سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہر دم تیار رہتی ہے ۔اس سلسلے میں مختلف سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز سر انجام دیئے جاتے ہیں۔اس ضمن میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس رسدگار نے حال ہی میں شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن انجام دیا اور سفینہ پائی خیل نامی ماہی گیر کشتی پر سوار 16 ماہی گیروں کو بچا لیا۔



میری ٹائم سکیورٹی گشت کے دوران پی این ایس رسدگارکوکراچی کے ساحل سے دور ماہی گیرکشتی میں آگ کے واقعہ کا علم ہوا۔ماہی گیروں کی کشتی آتشزدگی کے باعث شدید آگ کی لپیٹ میں تھی اور اس پر سوار ماہی گیروں کی جانوں کو شدید خطرہ تھا۔ پاک بحریہ اورپاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہازوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مصیبت زدہ کشتی میں موجود عملے کے تمام ارکان کو بچایا۔پاک بحریہ کی فائر فائٹنگ ٹیموں نے کشتی میں لگی آگ پر قابوپایا اور عملے کے تمام ارکان کو بحفاظت نکا ل کر ضروری طبی امداد فراہم کی۔
 

Read 53 times


TOP