ہلال نیوز

شجر کاری مہم منگلا کور

پاک فوج نے اگست 2018میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایات پر سر سبز و شاداب پاکستان مہم کے تناظر میں بڑے پیمانے پر درختوں کی شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ منگلا کورنے اب تک 3.35ملین پودے مختلف فارمیشنز اور یونٹس کے ذریعے پنجاب کے 10اضلاع پر محیط مختلف علاقوں میں لگائے ہیں۔ ان اضلاع میں جہلم، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہائوالدین، گجرانوالہ، حافظ آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور فیصل آباد شامل ہیں۔ 
کمانڈر منگلا کور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود کی خصوصی ہدایات اور رہنمائی میں ہیڈ کوارٹر منگلا کور کی سر سبزو شاداب پاکستان مہم کو موثر انداز میں انجام دے رہی ہے۔
یہاں یہ بات نہایت اہم ہے کہ سر سبز و شاداب سیل کی جانب سے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے زراعت ریسرچ انسٹیٹیوٹ سے مسلسل رابطہ استوار رکھا گیاجن کی ماہرانہ رائے کے ذریعے زمین کی تیاری، پودوں کی افزائش اور بہتر نشوو نما کے لئے مکینیکل ذرائع کا استعمال خصوصی اقدامات کا حصہ ہیں۔اس مہم کو کامیاب بنانے میں جہاں افواجِ پاکستان کے اہل کاروں اور ان کے اہلِ خانہ نے بھر پور حصہ لیا وہیں سول کمیونٹی نے بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کیا ہے۔



 

Read 86 times


TOP