ملک کے طول و عرض میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں میں پاک فوج نے ہمیشہ کی طرح اپنے غیر متزلزل ارادوں اور جذبہ حب الوطنی سے سرشارہو کر قوم کے شانہ بشانہ امدادی سرگرمیاں احسن طریقے سے سر انجام دیں۔پاک فوج نے اپنے محدود ذرائع سے حتی الوسع مدد کی اور بڑھ چڑھ کر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں حصہ لیا۔پاک فوج نے متاثرین کو راشن اور طبی امداد بر وقت مہیا کی۔ علاوہ ازیں وادی اچھارجو کہ کو ہستان کا ایک دورافتاردہ پہاڑی علاقہ ہے میں بھی متاثرین کی بھر پور مدد کی گئی۔دشوار گزار راستوں اور سنگلاخ پہاڑی سلسلہ ہونے کے باوجود پاکستان آرمی نے ایم آئی 17- ہیلی کاپٹر کی مدد سے صرف ایک دن میں 1500 کلو گرام راشن اور ادویات بہم فراہم کیںاور اس مشن کو اس وقت تک جاری رکھنے کا اعادہ کیا جب تک ہر ایک گھر کو مکمل طور پر ریلیف نہ مل جائے۔
Read 403 times