ہلال نیوز

سوت داس میلہ

گزشتہ دنوں پاکستان کے خوبصورت سیاحتی مقام گلگت  بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے "سوت داس"  میں9 روزہ طویل رنگا رنگ میلہ منعقد کیا گیا۔ اختتامی تقریب میں فورس کمانڈر گلگت بلتستان، وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، فیسٹول کے آرگنائزر ڈاکٹر محمد زمان، علاقے کے عمائدین سمیت دیگر سول اورعسکری حکام نے شرکت کی۔ فورس کمانڈر نے نمایاں کارکردگی کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔ میلے میں جہاں پولو،ڈنکی ریس، کرکٹ، والی بال، فٹ بال اور پیرا گلائڈنگ کے مقابلے ہوئے، وہیں لوگوں کی سہولت کے لیے پاک آرمی نے ضلع دیامیر کی انتظامیہ اورطبی عملے کے تعاون کے ساتھ سوت داس میں نو روزہ طویل مفت طبی  کیمپ کا انعقاد بھی کیا۔ کیمپ میں 2534مختلف قسم کے مریضوں کو مفت طبی امداد فراہم کی گئی۔ مریضوں میں 396 بچے اور 2138 عام مریض شامل تھے۔ علاقے کے ضرورت مند لوگوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔


Read 151 times


TOP