ہلال نیوز

سربراہ پاک فضائیہ کا کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ

گزشتہ دنوں سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔ کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ دورِ حاضر کی جنگ میں ائیر پاور، عسکری قوت کا ایک موثر عنصر بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد سے وابستہ چیلنجز سے نبردآزما ہونے اور فوائد کے حصول کے لئے ائیر پاور کی واضح تفہیم انتہائی ضروری ہے۔ علاقائی جغرافیائی سیاسی حالات کا تجزیہ کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کو درپیش سکیورٹی چیلنجز کا بخوبی ادراک رکھتی ہے اور اپنے آپریشنل منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سرگرم عمل ہے جس میں موجودہ صلاحیتوں میں بہتری اور درجہ بندی کے ساتھ ساتھ نئی جہتوں کا حصول بھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ اپنی آپریشنل تیاریوں کو بہت اہمیت دیتی ہے اور پاکستان کی سلامتی کو درپیش کسی بھی چیلنج کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔



 

Read 159 times


TOP