ہلال نیوز

سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد  کی چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات

گزشتہ دنوں زلمے خلیل زاد جو کہ افغانستان میں مفاہمت کے لیے سابق امریکی نمائندہ خصوصی اور اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ کے ایک ممتاز سپیکر رہے ہیں، نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان سمیت علاقائی سلامتی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغانستان کے بارے میں چیف آف آرمی سٹاف نے بین الاقوامی ہم آہنگی اور انسانی بحران کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔ آرمی چیف نے اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔



معزز مہمان نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار اور کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت کا موقع ملنے پر شکریہ ادا کیا۔
 

Read 131 times


TOP