ہلال نیوز

رائزنگ سن سنوسپورٹس میٹ اور ونٹر گالا۔2022

گزشتہ دنوں رائزنگ سن کور اور فورس کمانڈر ناردرن ایریاز نے 80 بریگیڈکے زیر اہتمام 'رٹو' کے مقامی لوگوں کیلئے ونٹر گالا 2022 انعقاد کا فیصلہ کیا ۔ ایونٹ 2 مراحل پر مشتمل تھا جس کے پہلے مرحلے میں رائزنگ سن سنو سپورٹس میٹ کا انعقاد ہوا جس میں 3 ٹیموں نے حصہ لیا۔ 6 مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں جی بی سکائوٹس نے پہلی پوزیشن اور ایف سی این اے نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹیموں نے روائتی، پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ دوسرے مرحلے میں ونٹر گالا کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں مختلف قسم کے ایونٹس کا انعقاد کروایا گیا جن میں سنو والی بال ٹورنامٹ، شیپ لفٹ ریس، رسہ کشی، سکینگ، آئس سکیٹنگ، فائرنگ اور بچوں کیلئے مختلف اور دلچسپ کھیل بھی شامل تھے۔



اس ونٹرگالاکا مقصد سرمائی سیاحت کو فروخت دینا، لوگوں کو مسرت و شاد مانی کا موقع فراہم کرنا ، مقامی کلچر اور ثقافت کی ترویج ، مقامی کھیلوں کا قومی سطح پر تعارف، نوجوانوں کو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت مواقع فراہم کرنا، مسلح افواج اور مقامی لوگوں میں قربت کا رشتہ استوار کرکے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانا شامل تھے۔ ونٹر گالا کی اختتامی تقریب میں سول اور ملٹری کے اعلیٰ عہدیداران ، مقامی عمائدین ،شہدا کی فیملیز سمیت لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سپاہی عرفان شہید (ستارہ جرأت) کے بھائی دلدار اور نائب صوبیدار عاقل شہید (ستارہ جرأت) کے بیٹے وجاہت نے مہمان خصوصی کے طور پر تقریب کو رونق بخشی۔آخر میں تقرب کے مہما نِ خصوصی شہدا کے لواحقین نے جیتنے والی ٹیم میں انعامات تقسیم کیے۔

Read 122 times


TOP