ہلال نیوز

خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں امن کے ثمرات جاری ہیں

گزشتہ دنوں ضلع باجوڑ میں کرکٹ پریمیئر لیگ کا رنگارنگ تقریب کے ساتھ باقاعدہ آغاز ہوا۔پاک فوج، ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور نارتھ کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والا باجوڑ پریمیئر لیگ خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقوں میں کرکٹ کے بڑے ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے۔ کرکٹ لیگ کا پہلا سیزن 2021 ء میں کھیلا گیا جس کے بعد ہر سال اس ایونٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ 



لیگ کے سیزن تھری میں باجوڑ کی مختلف تحصیلوں سے 36 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ 45روز تک جاری رہنے والے پریمیئر لیگ میں 103 میچز کھیلے جائیں گے۔ جس کے لیے نوجوان کھلاڑی اور تماشائی پرجوش ہیں۔  باجوڑ پریمیئر لیگ کا مقصد قبائلی نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی فراہمی ہے۔

Read 196 times


TOP