ہلال نیوز

خیبرپختونخواہ اور قبائلی اضلاع میں یوم آزادی کی تقریبات

خیبرپختونخوا بشمول قبائلی اضلاع میں بھی پاکستان کا 76واں یوم آزادی روایتی جوش وخروش اور جذبے سے منایا گیا ۔ دن کا آغاز صوبائی دارالحکومت میں 21توپوں کی سلامی سے کیا گیا ۔ نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔



پاکستان آرمی نے قبائلی اضلاع میں سول انتظامیہ اور مقامی قبائلی عمائدین کے ساتھ مل کرجشن آزادی کی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا ۔ کوہاٹ ، شمالی وجنوبی وزیرستان ، اورکزئی ، مہمند اور خیبر میں پرچم کشائی کی تقریبات ہوئیں۔ پاک فوج کے افسران ، جوانوں اور قبائلی عمائدین اور سکول کے بچوں نے قومی ترانہ پڑھا۔ اس کے علاوہ یوم آزادی کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئیں، ضلع اورکزئی میں پاک فوج کے تعاون سے تین روزہ پیراگلائیڈنگ کا اہتمام کیا گیا  جس میں بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ میران شاہ میجر جنرل نعیم اختر ، انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل نورولی خان اور انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور سائوتھ میجر جنرل ہارون حمید نے تقریب میں شرکت کی ۔ اورکزئی میں جنرل آفیسر کمانڈنگ کوہاٹ گیریژن میجر جنرل احسن خٹک نے پیرا گلائیڈنگ ایونٹ کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔  

Read 76 times


TOP