ہلال نیوز

تربت میں بلوچ کلچر ڈے  پر شاندار تقریبات کا انعقاد

گزشتہ دنوں تربت میں بلوچ کلچر ڈے پر رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔دن میں ثقافتی میلے اور رات کو موسیقی کے شاندار پروگرام منعقد ہوئے۔میلے کا افتتاح آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل انور کمال چوہدری نے کیا۔ اس موقع پر علاقے کے ہنر مندوں افراد کے فن پارے لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے۔بچوں، نوجوانوں اور خواتین نے میلے میں بھرپور شرکت کی۔ رات کو کیچ سٹیڈیم میں شاندار محفل موسیقی کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں بلوچستان کی پہچان، پاکستان کے مشہور فنکار ایوب کھوسہ پروگرام کے میزبان تھے ۔



اس موقع پر صوبے کے مشہور و معروف بلوچ گلوکاروں نے خوبصورت سماں باندھا۔ فنکاروں میں عروج فاطمہ، کہکشاں بلوچ، محمد بلوچ، عارف، شاہجہان، لیاقت عابد اور کیف خلیل کی زبردست پرفارمینس شامل تھی۔ تقریب میں نوجوانوں کا جوش و خروش بھی دیدنی تھا۔میلے میں نوجوانوں نے روایتی رقص سے اپنی خوشی کا بھرپور اظہار کیا اور رات گئے تک موسیقی سے محظوظ ہوتے رہے۔ تقریب کے آخر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔
 

Read 133 times


TOP