ہلال نیوز

بلوچستان یوتھ موبلائزیشن کیمپین کے  اساتذہ کی کمانڈرکوئٹہ کور سے ملاقات

گزشتہ دنوں بلوچستان یوتھ موبلائزیشن کیمپین کے حوالے سے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا اور کمانڈرکوئٹہ کور  لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سے ملاقات کی۔



اس موقع پر کمانڈرکوئٹہ کور  لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے اساتذہ کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کی امید اور شاندار مستقبل ہیں۔ ہمیں آپ کی قابلیت اور صلاحیتوں پر فخر ہے۔ آپ جیسے اساتذہ کی صورت میں، میں ایک پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان دیکھ رہا ہوں۔ قومی اتحاد اور یکجہتی ایک مضبوط، روشن، شاندار اور ابھرتے ہوئے پاکستان کی ضمانت ہے۔
  اساتذہ کرام کو بلوچستان میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں ،صوبہ بھر میں سکیورٹی صورتحال اور امن وامان کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اساتذہ کرام نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور پائیدار امن کے حوالے سے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی اور بے مثال قربانیوں پر پاک فوج کوخراج تحسین پیش کیا۔
 

Read 37 times


TOP