گزشتہ دنوں پاک فوج نے ویلز(برطانیہ) میں منعقد ہونیوالے دنیا کے مشکل ترین فوجی مقابلوں '' کیمبرین پٹرول'' میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔کیمبرین پٹرول 48گھنٹے کا مشن اور ٹاسک اورینٹڈ پٹرول مشق ہے جس میں ٹیم کے شرکاء 25کلو گرام وزن اُٹھا کر60کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہیں۔
یہ مقابلے1959سے منعقد کیے جارہے ہیں اور عالمی سطح پر اس مقابلے کو نیٹو(Nato)کا سب سے مشکل پیٹرولنگ مقابلہ بھی تصور کیاجاتا ہے۔ اس سال منعقد ہونیوالے مقابلوں میں 113ٹیموں بشمول38بین الاقوامی ٹیموں نے حصہ لیا۔ چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والا پاک فوج کا دستہ 67پنجاب رجمنٹ کے سپاہیوں پر مشتمل تھا ۔
Read 267 times