ہلال نیوز

بحرین نیول فورسز کے کمانڈر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات

گزشتہ دنوں بحرین نیول فورسز کے کمانڈر ریئر ایڈمرل محمد یوسف العصام نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون سمیت عسکری مصروفیات کی سطح اور دائرہ کار کو بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین جے سی ایس سی نے کہا کہ پاکستان اور بحرین دو برادر اسلامی ممالک ہیں جن کی باہمی حمایت اور دفاعی تعاون کی مشترکہ تاریخ ہے جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اتحاد اور خصوصی تعلقات کی بنیاد ہیں۔ جنرل ندیم رضا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔



ریئر ایڈمرل محمد یوسف العصام نے بحرین کی مسلح افواج کی استعداد کار بڑھانے میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔
 

Read 68 times


TOP