ہلال نیوز

بالائی ہنزہ میں باباغندی فیسٹیول کا انعقاد

 بالائی ہنزہ کی وادی چپورسن میں ہر سال مشہور صوفی بزرگ با با غندی کے نام سے فیسٹیول کا انعقاد کیا جا تا ہے۔اس سال بھی تین روزہ بین الاقوامی بابا غندی فیسٹیول کا آغاز ہو ا ۔اس بین الاقوامی فیسٹیول میں مقامی لوگوں کے علاوہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے بھی شرکت کی۔میلے کا مقصد صوفی بزرگ کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔فورس کمانڈر گلگت  بلتستان میجر جنرل جواد احمد نے بطور مہمان خصوصی فیسٹیول کا افتتاح کیا۔سہ روزہ بین الاقوامی بابا غندی فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ آئندہ سال اس ایونٹ کو کیلنڈر میں شامل کیا جائے گا۔مزار کی تزئین و آرائش بھی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت  بلتستان سیاحت کے شعبے میں پورے ملک کے لیے مثال ہو گا۔وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان نے باباغندی کے مزار پر حاضری دی۔ فیسٹیول کا انعقاد لوکل سپورٹ آرگنائزیشن نے گلگت  بلتستان حکومت کے تعاون سے کیا تھا۔سہ روزہ بین الاقوامی بابا غنڈی فیسٹیول میں بزکشی، پولو، یاک ریس جیسے روایتی کھیل شامل تھے۔
 (رپورٹ:۔ سید تنویر حسین)



 

Read 281 times


TOP