ہلال نیوز

ا ے ایس ایف کی مؤثر تربیت سے پاکستان ایوی ایشن  سکیورٹی کا معیار مزید بہتر ہوگا۔ جنرل قمرجاوید باجوہ

چیف آف آرمی سٹاف کی ایئر پورٹ سکیورٹی فورس اکیڈمی کراچی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت بعدازاں چیف آف آرمی سٹاف نے ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز سندھ کا بھی دورہ کیا

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے 48 ویں بیسک ایوی ایشن سکیورٹی کورس پاسنگ آئوٹ پریڈ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد ایئر پورٹ سکیورٹی فورس اکیڈمی کراچی میں ہوا۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف نے اپنے خطاب میں کہا کہ اے ایس ایف کی مؤثر تربیت سے پاکستان میں ایوی ایشن سکیورٹی کا معیار مزید بہتر ہوگا۔ انہوں نے تربیت کے معیار کی تعریف کی۔ انہوں نے ٹرینیز میں خواتین کی شمولیت کو ازحد سراہا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے ٹرینیز اور اُن کے اہلخانہ کو مبارکباد دی۔ تقریب میں کثیر تعداد میں حاضر سروس ، ریٹائرڈ افسران اور ٹرینیز کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
بعدازاں چیف  آف آرمی سٹاف نے ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز سندھ کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر میجر جنرل عمر احمد بخاری نے اُن کا استقبال کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کراچی امن میں سندھ رینجرز کی کارکردگی کو سراہا اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اُنہوں نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔



 

Read 3 times


TOP