نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز(نمز) نے پاک فوج کے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے لیے کمپیٹنسی بیسڈ ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ (سی بی ٹی اینڈ اے) پر مبنی کورسز تیار کرنے کا بیڑا اُٹھایا ہے۔ اس مقصد کے لیے آرمی ٹی ویٹ ریجیم ( اے ٹی آر) کے دائرہ کار کے مطابق نمز الائیڈ ہیلتھ سرٹیفکیشن پروگرام ( این اے ایچ سی پی ) کا آغاز کیا گیا۔ اس کا بنیاد ی مقصد ہیلتھ ورکرز کی تربیت کو قومی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق یقینی بنانا اور ان کو تصدیقی سر ٹیفکیٹ کا اجراء کرنا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل وسیم عالمگیر، وائس چانسلر نمز اور یونیورسٹی کے تمام عملے نے اس اقدام کے لیے ہر طرح کی سہولت اور تعاون فراہم کیا۔
ہیلتھ کیئر اسسٹنٹ (نرسنگ) کورس کا پہلا بیچ اے ٹی آر کے پائلٹ پروجیکٹ کا حصہ تھا۔ اس کے ذریعے408اور سول نیم فوجی اہلکاروں کو سی بی ٹی اینڈ اے طریقہ کار پر تربیت دی گئی ۔ کامیاب طلباء کو ( اس وقت کی ) سرجن جنرل/ڈائریکٹر جنرل میڈیکل سروسز (انٹرسروسز) لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے دسمبر2022 میں تصدیقی اسناد سے نوازا۔
آرمی میڈکل کور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام نرسنگ ریکروٹس کو پاس آئوٹ ہونے سے پہلے ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن (ای ایم ٹی) کا کورس کرایا گیاہے۔ لیفٹیننٹ جنرل محسن محمد قریشی ، سرجن جنرل/ڈائریکٹر جنرل میڈیکل سروسز(انٹر سروسز) نے مارچ 2023میں آرمی میڈکل سکول اور سینٹر میں منعقد تقریبِ تقسیم اسناد میں کامیاب ٹیکنیشنز کی حوصلہ افزائی کی۔
اے ٹی آر چار مراحل پر مشتمل ہے اور اس وقت اپنے عمل درآمد کے تیسرے مرحلے سے گزر رہا ہے۔ اب تک نمز نے جنرل نرسنگ اور اسپیشلٹی ٹریڈز کے لیے 13سی بی ٹی اے کورسز کا کامیابی سے انعقاد کیا ہے۔ اس کے علاوہ تربیت کے نفاذ اور معیار کی یقین دہائی کے لیے پاکستان بھر سے 13کمبائنڈ ملٹری ہسپتال اور آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹس کا نمز سے الحاق مکمل ہوگیا ہے۔
اے ٹی آر یقینی طور پر انسانی وسائل کی دوران ملازمت افادیت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ریٹائرمنٹ کے بعدبحالی کے بہتر مواقع مہیا کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
Read 79 times