ہلال نیوز

ایرانی وزیرِ خارجہ کی سربراہ پاک فوج سے ملاقات

گزشتہ دنوں ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداﷲ (Hossein Amir Abdollahian)نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جیو سٹریٹجک، افغان صورت حال، دفاعی و سکیورٹی تعاون ، سرحدی میکنزم سمیت باہمی دلچسپی کے اُمور پر گفتگو ہوئی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ پاکستان اور ایران مشترکہ تاریخی، مذہبی ثقافت کے حامل ہمسائے ہیں۔ او آئی سی کے غیرمعمولی اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف نے اسے افغانستان کی سنگین انسانی صورت حال سے نمٹنے اور بین الاقوامی برادری کو ایک مشترکہ وژن اور مشترکہ حکمتِ عملی پر لانے کے لئے تاریخی پیش رفت قرار دیاتاکہ خطے میں امن و استحکام کے لئے ابھرتے ہوئے چیلنجز کا حل تلاش کیا جاسکے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ نے علاقائی امن کے لئے پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا۔ دونوں ممالک نے باہمی تعاون کو بڑھانے اور مشترکہ طور پر خطے سے متعلق مسائل بالخصوص افغانستان کے لوگوں کو درپیش مسائل کو کم کرنے کی مثبت  پیش رفت لانے پر اتفاق کیا۔



 

Read 61 times


TOP