ہلال نیوز

افغان سفیر کی چیف آف آرمی سٹاف سے جنرل ہیڈکوارٹرز میں ملاقات

گزشتہ دنوں افغان سفیر نجیب اﷲ علی خیل نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے جنرل ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ گفتگو کے دوران دونوں معززین کے مابین باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی صورتحال، افغانستان میں امن بحالی، باہمی دفاعی تعاون اور مؤثر بارڈر مینجمنٹ کے متعلق بات چیت ہوئی۔
چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب ہے پاکستان میں امن۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ ہم پُرامن، مستحکم، جمہوری اور خوشحال افغانستان کے لئے مدد کریں، افغان سفیر نے علاقے اور افغان امن کے لئے پاکستان کی کاوشوں اور امداد کی تعریف کی۔



 

Read 100 times


TOP