ہلال نیوز

آرمی کبڈی چیمپیٔن شپ:  سیالکوٹ میں اختتامی تقریب کا انعقاد 

 گزشتہ دنوں ڈویژن ، گجرانوالہ کورکے زیر اہتمام آرمی لیول کبڈی چیمپیٔن شپ کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ مقابلے ڈویژن ، کور کے زیر اہتمام منعقد کیے گئے۔ مقابلوں میں آرمی ائیر ڈیفنس اور پاک رینجر (پنجاب)کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ منگلاکور اوربہاولپور کور کے درمیان ہوا۔ منگلاکور نے زبردست مقابلے کے بعد اس سال کی کبڈی  )سرکل سٹائل(چیمپیٔن شپ اپنے نام کردی۔ کمانڈر گجرانوالہ کور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ۔ کور کمانڈر نے جیتنے والی ٹیم اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور کھلاڑیوں کی محنت اور لگن کو سراہا۔ 



آمد پر جی ا و سی 8 ڈویژن،میجر جنرل احسان علی اور جی او سی 15 ڈویژن، میجر جنرل نسیم اختر نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا ۔
 

Read 130 times


TOP