ہلال نیوز

آج پوری قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف متحد  ہے،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا

115 ویں مڈ شپ مین اور 23 ویں شارٹ سروس کمیشننگ پریڈ کے انعقاد کی تقریب کے موقع پر خطاب

 گزشتہ دنوں 115 ویں مڈ شپ مین کمیشننگ اور 23 ویں شارٹ سروس کورس پاسنگ آئوٹ پریڈ کا انعقاد ہوا جس کے مہمانِ خصوصی چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا تھے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پا س آئو ٹ ہونے والے مڈ شپ مین میں رائل سعودی نیول فورسز اور بحرین ڈیفنس فورسز کے مڈ شپ مین بھی شامل تھے ۔ 



پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے کمیشننگ ٹرم کو تربیت کی کامیاب تکمیل اور پاکستان کی بحری سرحدوں کا محافظ بننے پر مبارک باد پیش کی ۔ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹا ف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان قیام ِامن کا صمیم عزم کیے ہوئے ہے اور آج پوری قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف متحد ہے۔ 
چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے امتیازی کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے۔

Read 94 times


TOP