گز شتہ دنو ں چیف آ ف آ رمی سٹا ف جنر ل سید عا صم منیر نے پشا ور قلعہ با لا حصا ر کے تا ریخی گرینڈ جر گہ میں خصوصی طو ر پر شر کت کی ۔ اس مو قع پر جنر ل سید عا صم منیر نے خیبر پختونخوا کے مشیران، عما ئدین اور نما ئندوں کے تا ریخی جر گہ سے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ فو ج اور سیکو رٹی کے تما م ادارے او رپا کستان کی عوام ایک ہیں، جو لوگ امن کو بربا د کر نا چا ہتے ہیں وہ ہم میں سے نہیں ہیں ۔ پا کستانی فو ج شہدا کی فوج ہے جس کا نعر ہ ہے ایما ن، تقو ی اور جہا د فی سبیل ﷲ۔ہم آ پ میں سے ہیں اور آپ ہم میں سے ہیں ۔پا کستان ریا ست مدینہ کے بعد کلمے پر بننے والی دوسری ریاست ہے دنیا کی کو ئی طا قت بھی پا کستان کا کچھ نہیں بگاڑ کر سکتی ۔ چیف آ ف آرمی سٹاف نے مزید کہا کہ اگر مذکر ات ہو ئے تو وہ صر ف پا کستان اور افغا نستان کی عبوری حکو مت کے ما بین ہوں گے ، کسی بھی گر وہ یا جتھے سے بات چیت نہیں کی جا ئے گی ۔ اسلا م سلامتی اور امن کا دین ہے جنہوں نے اس دین کو دہشتگردی کی بھینٹ چڑھا یا ہے ان کو جو اب دینا پڑ ے گا۔ افغا ن مہا جر ین کو پا کستان میں پا کستان کے قوانین کے مطابق رہنا ہو گا۔
اس مو قع پر آرمی چیف نے افغا ن حکو مت کو مخا طب کر تے ہو ئے کہا کہ احسان کا بدلہ احسان کے علاوہ کچھ اور بھی ہو سکتا ہے؟ پا کستان کے آئین میں حاکمیت صر ف اﷲکی ذات کی ہے یہ خوارج کو ن سی شریعت لانا چاہتے ہیں میں اور میر ی بہادر فوج دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں خون کے آخری قطر ے تک لڑے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے پا س ریا ست کے سا منے سر تسیلم کر نے کے علاوہ کو ئی راستہ نہیں ہم اﷲ کے راستے میں جہاد کر رہے ہیں اور کامیابی ہما ری ہی ہو گی۔ کے پی پولیس ایک شا ندار فورس ہے اور اسکی بے پنا ہ قر با نیا ں ہیں۔ حکومت پاکستان کی منظوری کے بعد قبا ئل کے انتظامات کے مسا ئل کے حل کے لئے ایک نیا سیکرٹریٹ قائم کیا جا ئے گا ۔ ہم قبائلی عوام کی معا شی تر قی کے حوالے سے تر قیاتی منصوبو ں میں ان کی شرکت کویقینی بنا ئیں گے ۔
آرمی چیف نے کہا کہ خیبر پختو نخو ا حکومت کے سا تھ مل کر نئے ضم شدہ اضلا ع میں 181ارب روپے ما لیت کے تر قیاتی اور فلا ح و بہبود کے منصوبے شر وع کیے جائیں گے ۔ کے پی حکو مت کے سا تھ مل کر نئے ضم شدہ اضلا ع میں پولیس کے 43منصوبوں کو سات ارب روپوں کی لاگت سے مکمل کیا جا ئے گا اور 54زیر تعمیر منصوبو ں کے جلد مکمل ہو نے میں تما م تر مدد فراہم کی جا ئے گی ۔ قبا ئلی مشران نے کہا کہ قبائلی عوام پا ک فوج کے سا تھ تھی اور سا تھ رہے گی۔ آ رمی چیف نے آمد پر شہدا ء کی یا دگار پر سلا می دی اور ان کے بلند درجا ت کے لئے دعا کی ، چیف سیکرٹری کے پی اور کما نڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیا ت بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے ۔
Read 92 times