ہلال نیوز

  سربراہ پاک فضائیہ کی صدارت میں پاکستان سکواش فیڈریشن  کی سالانہ جنرل میٹنگ کاایئر ہیڈ کوارٹرز میں انعقاد

گزشتہ دنوں ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی زیرِ صدارت میں پاکستان سکواش فیڈریشن کی47ویں سالانہ جنرل کونسل میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں سکواش کے عظیم کھلاڑیوں کے علاوہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشنز اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ممبران نے بھی شرکت کی۔ 
جنرل کونسل ممبران سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور سکواش کے کھیل کی ترویج کے لئے پاک فضائیہ اور پاکستان سکواش فیڈریشن کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے ایسوسی ایشنزکے ممبران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ با قاعدگی سے تربیتی کیمپس اور ٹورنامنٹس کے انعقاد کے ذریعے سکواش کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مختلف سپانسر شپ اور سکالر شپ پروگرامز کے ذریعے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔


Read 2 times


TOP