چین کے سنٹر ل ملٹری کمیشن کے وائس چیئر مین کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

چین کے سنٹر ل ملٹری کمیشن کے وائس چیئر مین کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

 

گزشتہ دنوںچین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین ،جنرل زینگ یوشیا (Zhang Youxia)نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آبادآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کا استقبال کیا، اور پاک فضائیہ کے ایک چاق چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی ۔ پاک فضائیہ کے پرنسپل سٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کروایا گیا۔ معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ کے باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورس کاجے سی پی واہگہ کا دورہ

گزشتہ دنوںآسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورس ایئر چیف مارشل ایم ڈی مارک بِنسکِن Mark Binskinنے ایک وفد کے ہمراہ جوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ کا دورہ کیا۔ پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈم سَنMargaret  Adamson بھی وفد میں شامل تھیں۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب )میجر جنرل اظہر نوید حیات خان اور دیگر رینجرز افسران نے واہگہ آمد پر ان کا استقبال کیا۔وفد کوپنجاب رینجرز کے کردار اور مقاصد کے علاوہ واہگہ پر نصب جنوبی ایشیا کے بلند ترین پرچم کی جامع تاریخ سے آگا ہ کیا گیا۔آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورس نے زیرو لائن کا بھی دورہ کیاجہاں انہیں بارڈر مینجمنٹ کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

Comments



Note: No comments!



Leave a Reply

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login your account and then leave comment!
TOP