پاک فوج اور ہوبارہ فائونڈیشن کے زیر اہتمام صحرائی نباتات کے بیج کا فضائی بکھیر

گزشتہ دنوں پاکستان آرمی اور ہوبارہ فائونڈیشن انٹرنیشنل پاکستان نے صحرائے چولستان میں صحرائی نباتات کے بیج کا فضائی بکھیر کیا۔ ہوبارہ فائونڈیشن کے منصوبہ برائے بحالی مسکن کا یہ مسلسل اکیسواں سال تھا۔ پاکستان آرمی اس منصوبہ میں اہم ساتھی ہونے کے سبب صحرائی نباتات میں اضافہ کے لئے ہوبارہ فائونڈیشن کو ہر سال چھوٹا جہاز مہیا کرتی ہے۔

صحرائے چولستان، وسط ایشیاء سے ہر سال نقل مکانی کرنے والے ہوبارہ بسٹرڈ (تلور) کا پسندیدہ مسکن ہے۔ کاشتکاری، بڑھتی ہوئی انسانی سرگرمیوں اور مقامی آبادی کے مویشیوں نے مسکن کی حالت اس قدر خراب کردی ہے کہ جنگلی جانوروں اور پرندوں کو مناسب مقدار میں مرغوب غذا نہ ملنے کی بنا پر جنگلی حیات اور ماحولیات میں تیزی سے تنزلی ہورہی ہے۔

ہوبارہ فائونڈیشن نے ماحولیات کا توازن بحال کرنے کے لئے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا جو صحرائی نباتات کے بیج کے فضائی بکھیر سے ہی ممکن ہے۔

اس سال ہوبارہ بسٹرڈ کی پسندیدہ خوراک کے پودوں کے 131 کلوگرام بیج فضا سے بکھیرے گئے۔ اس طرح اکیس سالوں میں 2,257 کلوگرام بیج صحرائے چولستان پر بکھیرے جاچکے ہیں۔

مسکن کا سالانہ جائزہ حوصلہ افزاء اور نباتات کی بڑھتی ہوئی تقویت کی طرف مائل نظر آتا ہے۔ مسکنوں کی مکمل بحالی طویل کام ہے، تاہم پاکستان آرمی کے مسلسل تعاون سے ہوبارہ فائونڈیشن بگڑے ہوئے ماحولیاتی توازن کو درست کرنے اور جنگلی حیات کی نسلوں کی بحالی کا مصمم ارادہ رکھتی ہے۔

Comments



Note: No comments!



Leave a Reply

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login your account and then leave comment!
TOP