بحری آگہی اور تحقیق سے متعلق بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد

 

بحری آگہی اور تحقیق سے متعلق بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد

گزشتہ دنوں بحریہ یونیورسٹی کے کراچی کیمپس میں دو روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا انعقاد، ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے اشتراک سے کیا گیا۔ جس کا مقصد بحری شعبے میں روزگار کے حصول کے لیے ضروری تعلیم اور صلاحیتوں پر زور دینا تھا۔ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کنسلٹنٹ (سی پیک)،ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان، لیفٹیننٹ جنرل محمد اصغر(ریٹائرڈ)تھے۔

مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں مستقبل کے رجحانات کا صحیح اندازہ لگانے اور تعلیم اور صلاحیت کے میدان میں بروقت تبدیلیاں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پربحریہ یونیورسٹی کے ریکٹر وائس ایڈمرل محمد شفیق (ریٹائرڈ) نے کہا کہ سی پیک کے تناظر میںبحری شعبے کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے ابھرتے ہوئے بحری شعبے میں ملازمت کے حصول کی اہلیت پیدا کرنے کے لئے لوگوں کو بحری اُمور سے متعلق تعلیم اور آگہی دینے کی ضرورت پربھی زور دیا۔ ورکشاپ کی اختتامی تقریب کے مہمان ِ خصوصی وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت تھے ۔بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے ہیومینٹیز اور سوشل سائنسز کے سربراہ ڈاکٹر بشیر احمد نے ورکشاپ کی کارروائی اور اس دوران پیش کردہ تجاویز سے حاضرین کو آگاہ کیا۔

ورکشاپ میںچین ، ہانگ کانگ اور ترکی سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بحری تعلیم اور تحقیق کے شعبے میں اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔

دو روز تک جاری رہنے والی ورکشاپ مقالوں اورباہم گفت وشنید کا مجموعہ تھی جس میں بحری تعلیم و تدریس سے متعلق شعبوں بشمول ملازمتوں کی فراہمی، نصاب کی تیاری، اساتذہ کی بہتر تربیت ، تجربہ گاہوں اور دیگر تدریسی لوازمات کی ضروریات کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں۔

 

سب سَرفیس کا تربیتی ماڈیول 

گزشتہ دنوںپاک بحریہ کے فلیٹ کی کارکردگی کو مزیدبہتر بنانے کی غرض سے ہیڈ کوارٹرز فلیگ آفیسر سی ٹریننگ کی جانب سے سَبمیرین سے متعلق Common Weak Areasکے چار روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سبران 5- کے آفیسرز اور سیلرز نے شرکت کی۔ ممکنہ ایمرجنسی صورتحال میں کی جانے والی مشقوں کے علاوہ کمیونیکیشن، ڈیمیج کنٹرول اینڈ فائر فائٹنگ اور اچھی انجینئرنگ کی عادات کے حوالے سے ماہرین کے لیکچرز بھی اس تربیتی سیشن میں شامل تھے۔اس کے علاوہ آبدوز پر ڈیمیج کنٹرول اینڈ فائر فائٹنگ کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

 تربیتی سیشن کی اختتامی تقریب میں فلیگ آفیسر سی ٹریننگ رئیر ایڈمرل مرزا فواد امین بیگ نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں کمانڈر سبمیرین اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر( سبمیرین ) نے بھی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر فلیگ آفیسر سی ٹریننگ نے کمانڈر سبمیرین اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (سبمیرین) کی گراں قدر خدمات کو سراہا اور Common Weak Areas کے تربیتی ماڈیول کے کامیاب انعقاد کی تعریف کی۔

Comments



Note: No comments!



Leave a Reply

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login your account and then leave comment!
TOP