11
December

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا سر کریک کا دورہ

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا سر کریک کا دورہ

گزشتہ دنوں 9ممبران قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے سرکریک اور پی این ایس قاسم کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران کمانڈر کوسٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سر کریک کے دورے کے دوران کمپنی ہیڈکوارٹرز شاہ بندر میںکمیٹی ممبران کو سر کریک کے متنازعہ علاقے پر بریفنگ دی گئی اور پاک میرینز کی جانب سے سرکریک کے دفاع کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔بعد ازاں قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو سرحدی مورچوں کا دورہ کروایا گیا اور وہاں نصب آلات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ قائمہ کمیٹی کے ممبران نے کریکس کے علاقے میں پاک بحریہ کے اگلے مورچوں پر تعینات آفیسرزاور سی پی اوز/سیلرز سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے، عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ کمیٹی ممبران نے پی این ایس قاسم کے دورے کے دوران وہاں دی جانے والی تربیتی سہولیات کا جائزہ بھی لیااور ٹریننگ کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی۔

newsqomiasmably.jpg 

ہینڈ بال چیمپیئن شپ کا انعقاد

گزشتہ دنوں فرسٹ آرمرڈ ڈیو،انٹر یونٹ ہینڈ بال چیمپیئن شپ 2017 ملتان گیریژن میں منعقد ہوئی ۔ چیمپیئن شپ میں کل16ٹیموں نے حصہ لیا ۔ فرسٹ آرمرڈ ڈیو کی یونٹ 313انجینئر بٹالین نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپیئن ٹرافی جیت لی۔اس موقع پر بریگیڈیئر فیاض فاروق نے فاتح ٹیم کے کپتان میجر عبدالستار راجہ کو چیمپیئن ٹرافی دی جبکہ فرسٹ آرمرڈ ڈیوکی یونٹ 140ایس پی نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

newsqomiasmably1.jpg 

24
December

بائیسویں ویں ایم۔ سی۔ ای کانووکیشن 2014 رسالپور کی تقریب اسناد و انعامات

گزشتہ دنوں ملٹری کالج انجینئرنگ کی 22 ویں تقریب تقسیم انعامات و اسناد منعقد ہوئی جس میں 114 گریجویٹس کو ڈگری دی گئی۔ اس تقریب میں طلباء‘ والدین اور دیگر معززین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریکٹر NUST انجینئر محمد اصغر اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس کے علاوہ انجینئر انچیف لیفٹیننٹ جنرل خالد اصغر و ڈائریکٹر جنرل انجینئر بریگیڈیئر شمس المنیر خان اور دیگر یونیورسٹیوں کے ارکان نے شرکت کی۔

22 ween

24
December

سالانہ آرمی حفظ و قرأت مقابلے

گزشتہ دنوں سالانہ آرمی حفظ ،قرأت مقابلے گوجرانوالہ کینٹ میں منعقد کیے گئے ۔ جس میں 18 حفاظ اور 18 قاری حضرات نے اپنی فارمیشنز کی جانب سے شرکت کی۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود اختتامی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ انھوں نے شرکاء کے مذہبی جوش وجذبے، خوش الحانی اوراندازقرات قرآن پاک کو بے حد سراہا۔ مقابلوں کے نتائج کے مطابق حفظ مقابلے میں خطیب محمد عارف جن کا تعلق 45 انجینئر ڈویژن سے ہے‘ نے پہلی پوزیشن جبکہ قرات مقابلے میں خطیب محمد امان اللہ جن کا تعلق چیف لاجسٹک سٹاف سیکرٹریٹ سے ہے اوّل رہے۔ تقریب کے اختتام پر کور کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل غیور محمود نے کامیاب شرکاء میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔

salana army

17
November

Al-Shihab Pak-Saudi Joint Exercise

Al-Shihab Pak-Saudi Joint Exercise
 
Contingents of Special Services Group, Pakistan Army and Special Operation Force, Kingdom of Saudi Arabia conducted a joint exercise Al-Shihab (19-30 Oct 15) at National Counter Terrorism Center Pabbi.
 
Al-Shihab focused on counter terrorism training including cordon off, search operations, air dropping and heli lifting of Special Forces for operation against terrorists hideouts. COAS Gen. Raheel Sharif witnessed the culmination of the Joint Training exercise.
 
Speaking at the occasion COAS said that this exercise signifies the Pak-Saudi joint efforts against terrorism. He reiterated that any threat to the sovereignty and territorial integrity of Saudi Arabia will evoke a strong response from Pakistan.
 
A six member high level military delegation headed by General Muyleh Bin Saleem Al-Otaibi, Commander Special Forces of Saudi Arabia was also present on the occasion.
 
paksaudinews.jpg

Follow Us On Twitter