15
July

ڈی جی پنجاب رینجرز کا ہیڈ سلیمانکی اور واہگہ سیکٹرز کے اگلے مورچوں کا دورہ

Published in Hilal Urdu July 2015

ڈی جی پنجاب رینجرز کا ہیڈ سلیمانکی اور واہگہ سیکٹرز کے اگلے مورچوں کا دورہ

گزشتہ دنوں ڈا ئر یکٹر جنر ل پا کستا ن رینجر ز(پنجا ب) میجر جنر ل عمر فاروق برکی نے ہیڈ سلیمانکی اور واہگہ سیکٹرزکے اگلے مو رچو ں کا دو رہ کیا۔ وہ اگلے مورچوں پر تعینات رینجرز کے جوانوں سے ملے اور ان کی اعلیٰ پیشہ و را نہ کا رکر دگی کی تعریف کی۔ ڈی جی رینجرز نے جائنٹ چیک پو سٹ وا ہگہ میں لئے گئے حالیہ سکیو رٹی کے انتظا ما ت پر اطمینان کا اظہا رکیا۔

dgpunjab.jpg

 

چیئرمین لاہور گیریژن کا ایجوکیشن سسٹم کا دورہ

گزشتہ دنوں چیئرمین لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم میجر جنرل (ریٹائرڈ) لیاقت علی نے لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ نہایت خوش آئند بات ہے کہ لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے اد ار ے جدید تعلیم کے ساتھ سا تھ بچوں میں نظم و ضبط او ر اخلا قی تربیت کو اہمیت دے رہے ہیں۔گیریژن ایجوکیشن انسٹی ٹیو شنز میں اِس وقت سول اور فوجی خاندانوں کے 15ہزارسے زائد طلباء زیرتعلیم ہیں اور اُنھیں مناسب فیس کے ساتھ معیاری تعلیم دی جا رہی ہے۔ اُنہوں نے سکالر شپ حاصل کرنے والے بچوں کو مبارکباد دی اور اساتذہ و والدین کی محنت کو سراہا۔

chlahore.jpg

14
July

الطاف حسن قریشی

Published in Hilal Urdu July 2015

’’اردو ڈائجسٹ‘‘ کے مدیر جناب الطاف حسن قریشی کا افواجِ پاکستان کے ماہنامہ ’’ہلال‘‘ کے دفتر کا دورہ

بزرگ صحافی اور معروف جریدے ’’اُردو ڈائجسٹ‘‘ کے مدیراعلیٰ جناب الطاف حسن قریشی نے افواجِ پاکستان کے ماہنامہ ’’ہلال‘‘ کا دورہ کیا اور مدیرانِ ہلال‘ ادارتی عملے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہلال اپنے قارئین کو دفاعی شعبے میں ہونے والی تبدیلیوں اور افواج پاکستان کی سرگرمیوں کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے کے حوالے سے انتہائی کلیدی کردار ادا تو کرہی رہا تھا‘ اب اس میں مزید متنوع عنوانات خاص طور پر حالاتِ حاضرہ اور دیگر جدید شعبوں نے اسے مزید مقبول بنا دیا ہے۔ انہوں نے ہلال کے نئے روپ اور لے آؤٹ کی تعریف کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ہلال نظریہ پاکستان کی اہمیت اُجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا چلا آرہا ہے ’’اُردو ڈائجسٹ‘‘ بھی انہی اصولوں اور پالیسی پر گامزن ہے۔آخر میں انہوں نے ’’ہلال بک‘‘ میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔

urdudijest.jpg

کتابو ں اور کتب خانوں کی افادیت پر ایک روزہ سیمینار ایڈونسز اِن انفارمیشن مینجمنٹ

گزشتہ دنوںآرمڈ فورسز پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، راولپنڈی میں کتابو ں اور کتب خانوں کی افادیت کے حوالے ایک روزہ سیمینار ’’ایڈونسز اِن انفارمیشن مینجمنٹ‘‘ منعقد ہوا۔تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل زاہد حمید تھے۔مہمان خصوصی نے انسٹی ٹیوٹ کی چیف لائبریرین ناصر سہیل کی 36سالہ خدمات پر انہیں ایوارڈ سے نوازا۔اس سے قبل سمینار میں دس مقالے پیش کئے گئے۔

kitabkutab.jpg

14
July

فر نٹےئر کورمیں لیڈ یز سر چرز فورس کا قیام

Published in Hilal Urdu July 2015
دور حاضر کی ضرور یات کے پیش نظر فرنٹےئر کور خیبر پختو نخوا میں خواتین کی بھرتی کی گئی۔ ان خواتین کو بطورلیڈ یز سر چر ز ملازمت دی گئی۔ ان خواتین کو بنیادی عسکری تربیت کے مختلف مراحل سے گزارا گیا۔ ان کی تر بیت کا اہتمام سکاؤٹس ٹریننگ اکیڈ می ورسک میں کیا گیا ۔چونکہ ان خواتین کا بنیادی فرض سر چنگ ہے اس وجہ سے ان کو سرچنگ کے مختلف طریقوں سے روشناس کر ایا گیا ۔اس کے علاوہ ان کو فائر نگ ، بنیا دی طبی امداد کی فر اہمی اور دوسرے امور کی تر بیت دی گئی ہے۔پاس آؤ ٹ ہو نے پر ان لیڈ یز سر چرز نے انتہائی مسر ت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ملک و قوم کے دفاع کے لئے دن رات محنت اور کسی قر بانی سے دریغ نہیں کر یں گی۔ان لیڈ یز سر چر ز کی تعیناتی سے فرنٹےئر کور کی آپریشنل صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہو گا ۔
 
frontcore.jpg
12
August

PAF JF-17 THUNDERS IN PARIS AIR SHOW-2015

PAF JF-17 THUNDERS IN PARIS AIR SHOW-2015

padjf17.jpg

It was a momentous moment for PAF when curtains were lowered on 51st Paris Air Show-2015 held at Le Bourget Paris, and a large number of people witnessed the breath taking aerial manoeuvres of the latest addition in the inventory of Pakistan Air Force, JF-17 Thunders co-developed by China and Pakistan. For the first time PAF participated in the show organized by French Aerospace Industries Association, where first four days were reserved for trade-related visitors, followed by three days open to the general public. The spectacular JF-17 aerial display was considered to be the major attraction of the show.

padjf171.jpg

Sqn Ldr Yasir, JF-17 aerobatics pilot briefing Ms. Tehmina Janjua, Pakistani Ambassador to Italy at an Italian Air Base.

Air Vice Marshal Arshad Malik, Chief Project Director JF-17 project Pakistan Air Force along with the technicians of Pakistan Air Force contingent at Le Bourget Paris Air Show.

Follow Us On Twitter